Coronavirus (COVID-19)


کورونا وائرس

کورونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جو فلو اور نظام تنفس کی مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ کورونا وائرس کئی اقسام پر مشتمل وائرس کا ایک خاندان ہے جو کہ عام نزلہ زکام کے علاوہ سارس اور مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم جیسی سنگین بیماریوں کابھی باعث بنتا ہے۔ موجودہ حالات میں دریافت ہونے والی کرونا وائرس کی یہ قسم انسانوں میں پہلی بار پائی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سر درد، نزلہ، کھانسی، اور تھکن جیسی علامات سامنے آ سکتی ہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں دشواری ، نمونیا اورپھیپھڑوں کی ناکاری جیسی سنگین علامات ھی سامنے آ سکتی ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ ایسی کسی بھی علامت کی صورت میں  ڈاکٹر سے فوری رابطہ اور     مشورہ ضروری ہے۔ 


اس وائرس سے بچائو کی تدابیر میں باقاعدگی سے بار بار ہاتھ دھونا، کھانستے اور چھینکتے وقت منہ ڈھکنا، اور اس وائرس کی علامات سے متاثر افراد سے دور رہنا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوشت، انڈے اور حیوانی غذائوں کو خوب اچھی طرح پکا کر ہی استعمال کرنا ضروری ہے۔ یاد رکھیں ایک صحت مند مدافعتی نظام اس وائرس سے بچائو میں آپ کا اہم ترین ہتھیار ہے۔ اچھی غذا اور صحت بخش طرز زندگی کی مدد سے آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں۔ وٹامن سی کا استعمال بھی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ خیال رکھنا بھی اہم ہے کہ وہ کون سے محرکات ہیں جن کی وجہ سے آپ کا مدافعتی ںظام کمزور پڑ سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی، ذہنی دبائو، اور ناقص غذا کا استعمال قوت مدافعت میں کمی کا باعث بن سکتا ہے